سینیٹ انتخابات،عملےکی ٹریننگ مکمل

سینیٹ انتخابات،عملےکی ٹریننگ مکمل
کیپشن: Senate elections, staff training completed

ایک نیوز: سینیٹ انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن نےعملےکی ٹریننگ کاعمل مکمل کرلیا۔
ذرائع کےمطابق عملے کو دو روزہ ٹریننگ الیکشن کمیشن مرکزی سیکریڑیٹ میں دی گئی،  ملک بھر سے تعلق رکھنے والے الیکشن کمیشن کے35   افسران کوٹریننگ دی گئی ۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن افسران نے سینیٹ انتخابات کا حصہ بننے والے عملے کو ٹریننگ دی ، سینیٹ انتخابات میں بطور ریٹرنگ افسران اور پولنگ افسرتعینات ہونےوالےعملےکوٹریننگ دی گئی۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن افسران  عملے کو سنگل ٹرانسفرایبل ووٹ سسٹم کی ٹریننگ دی ،انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست آج آویزاں کی جائے گی ،سینٹ انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے ۔