اداکارہ پونم ڈھلوں کے حوالے سےبڑی خبر، پرستاروں میں خوشی کی لہر

poonam dhillon
کیپشن: poonam dhillon
سورس: google

ایک نیوز نیوز:بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ پونم ڈھلوں جلد ٹی وی پر نظر آئیں گی۔

 پونم ڈھلوں محض ماضی کی ہیروئن ہی نہیں ان کے بالی وڈ انڈسٹری پر گہرے نقوش ہیں اور انہیں اداکاری کے اسکول کا درجہ حاصل ہے۔ پونم ڈھلوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔  فی الحال وہ فلموں  میں کام تو نہیں کررہیں  لیکن او ٹی ٹی پروجیکٹس کا حصہ  ضرور ہیں ۔  پونم ڈھلوں کے ٹی وی پر ایک شو میں شامل ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکارہ کو سنگنگ ریئلٹی شو میں بطور مہمان شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔  اب ان کے پرستار اور فلم شائقین جلد ہی پونم ڈھلوں کو سونی ٹی وی کے شو سوپر اسٹار سنگر سیزن 2 میں  دیکھ سکیں گے۔