پاکستان کاجدید ترین نیویگیشن سسٹم سےلیس"فتح 2 میزائل" کاکامیاب تجربہ

کیپشن: پاکستان کافتح ٹومیزائل کاکامیاب تجربہ

ایک نیوز:پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 2 جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، یہ ویپن سسٹم 400 کلومیٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں سروسزکے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے فتح 2 میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے کامیاب میزائل تجربے پر فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد  دی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پرفوجیوں اور سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔