نسیم شاہ برطانوی ہائی کمشنر کے پسندیدہ کھلاڑی بن گئے

نسیم شاہ برطانوی ہائی کمشنر کے پسندیدہ کھلاڑی بن گئے

ایک نیوز: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہےکہ پاکستان اور افغانستان کے میچز بہت اچھے ہوئے، نسیم شاہ آخر میں باؤنڈری لگا کر میرے پسندیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جین میریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔پاکستان میں کرکٹ اور کھانوں کا بڑا شوق ہے، میرے والد مجھے کاؤنٹی کرکٹ کیلئے لے کر جاتے تھے۔

واضح رہے کہ 25 اگست کو برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر کے جہاں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔