رومانیہ:پٹرولیم گیس اسٹیشن پردو دھماکے، ایک شخص ہلاک ،46 زخمی

 رومانیہ:پٹرولیم گیس اسٹیشن پردو دھماکے، ایک شخص ہلاک ،46 زخمی

ایک نیوز: رومانیہ میں بخارسٹ کے قریب پٹرولیم گیس اسٹیشن پردو دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 46 زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رومانیہ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رائد عرفات کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز دارالحکومت کے شمال میں واقع کریوڈیا کمیون میں دھماکے اورآگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد ریسکیو اہلکار پہنچے تو وہاں دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 1شخص ہلاک اور 26 فائر فائٹرز سمیت 46افراد زخمی ہوگئے ۔

جائے وقوعہ سے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا ہے ۔ہلاک ہونے والے شخص اور تمام زخمیوں کو بخارسٹ کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 2015میں رومانیہ کے ایک نائٹ کلب میں آتش بازی کے بعد آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 64افراد ہلاک ہوگئے تھے۔