گورنمنٹ کالج لاہور میں سیاسی پروگرام ، گورنر پنجاب نے نوٹس لے لیا

عمران خان کو گورنمنٹ کالج میں جلسے کی اجازت، مریم نواز نے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: Imran Khan's permission to rally in Government College, Maryam Nawaz made a big demand(file photo)

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آج لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کیا ہے۔ سیاسی پروگرام منعقد کرنے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے کو سیاسی اکھاڑا بنانا افسوسناک عمل ہے۔ جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ 

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل میں مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا ہے کہ ایک فتنے کو تعلیمی ادارے کے احاطے میں جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک جرم ہے۔ کیا اس کی سزا نہیں ہونی چاہیے؟