عمرایوب کوآج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

عمرایوب کوآج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
کیپشن: عمرایوب کوآج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

عمر ایوب کا اڈیالہ جیل کے باہرصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ میں عدالتی احکامات پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا جیل حکام نے ملاقات نہیں کرنے دی۔مجھے ساتویں مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔ہم اس معاملے کو قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھائینگے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کرپٹ اور پنجاب حکومت کا ٹاؤٹ ہے۔یہ حکومت نہیں چل سکتی وزیر داخلہ کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔

عمرایوب کاکہنا تھاکہ یہ بیساکھیوں والی حکومت ہے فارم 47 کی حکومت ہے۔رانا ثناء اللہ پر منشیات کے الزامات تھے انکو کسی نے ابھی تک کلین چٹ نہیں دی۔
سابق ڈی جی اے این ایف سامنے آکر معافی مانگیں اور رانا ثناء کو کلین چٹ دیں۔