روبکارکاسسٹم ختم،قیدیوں کی جیل سے رہائی کا حکم آن لائن جاری ہوگا

روبکارکاسسٹم ختم،قیدیوں کی جیل سے رہائی کا حکم آن لائن جاری ہوگا
کیپشن: قیدیوں کی جیل سےرہائی کاحکم بھی اب آن لائن کرنےکااقدام 

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ کا مقدمات کی مینجمنٹ کے نظام میں ایک اور بڑا قدم،کیس فلو مینجمنٹ سسٹم میں ریلیز آرڈر بھی شامل ہیں جبکہ تمام سیشن ججز کو ریلیز آرڈر آن لائن کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ممبر انسپکشن ٹیم صدف کھوکھر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود قیدیوں کی رہائی میں تاخیر پر قابو پانے میں مدد ملے گی،قیدیوں کی رہائی کے جعلی عدالتی حکم کو بھی روکا جاسکے گا،کیس فلو مینجمنٹ سسٹم میں ریلیز آرڈر کا آپشن شامل کردیا ہے۔

صدف کھوکھر نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ ہر ریلیز آرڈر پر بار کوڈ ہوگا جس سے اصل ہونے کی تصدیق ممکن ہوگی،کیس فلو مینجمنٹ سسٹم اب جیل حکام کے پاس بھی ہوگا،جیل حکام کیس فلو مینجمنٹ سسٹم سے ریلیز آرڈر کی تصدیق کرسکیں گے،تمام سیشن ججز اپنی ماتحت عدالتوں میں آن لائن ریلیز آرڈر کے اجرا کو یقینی بنائیں۔