سیالکوٹ کےتعلیمی اداروں کےطلباکاپاکستان آرمی کیساتھ ایک دن

کیپشن: سیالکوٹ کےتعلیمی اداروں کےطلباکاپاکستان آرمی کیساتھ ایک دن

ایک نیوز: پاک فوج اور نوجوانوں کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے سیالکوٹ کینٹ میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔

تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں 7 تعلیمی اداروں کے 470 طلبا اور 31 فیکلٹی ممبران شریک تھے جنہوں نے یادگار شہداء پر قومی پرچم لہرایا،یادگار شہداء پر تقریب میں شریک ہر تعلیمی ادارے کے سربراہ کی جانب پھولوں کی چادر چڑھائی گئی جبکہ طلبا نے پھول رکھے،اس موقع پر پاکستان آرمی کی جانب طلبا کیلئے بینڈ کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

سیالکوٹ کینٹ کا دورہ کرنے والے طلبا نے پاکستان گیلری سمیت دیگر اہم شعبوں کا دورہ بھی کیا،طلبا نے اس موقع پر فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔سیالکوٹ کینٹ میں لگائی گئی فوجی سازو و سامان کی نمائش کے مختلف سٹائلز کا بھی طلبا نے دورہ کیا۔تقریب کے آخر میں دورے کرنے والے طلبا میں سوئینرز بھی تقسیم کئے گئے۔

آخر میں طلبا نے اپنے اس دورے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے اسے یادگار اور معلوماتی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ”یہاں آنا میرے لئے بہت اچھا تجربہ رہا، میں پاکستان آرمی کو اتنی شاندار تقریب منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں“۔میں پاکستان آرمی کے ان شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔
طالب علم نےمزید کہا کہ ”میں پاکستان آرمی کی اس لحاظ سے تعریف کروں گی کہ وہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتی ہے، راتوں کو جاگ کرہماری حفاظت کرتی ہے،نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کریں“۔