وینڈر ڈوسن کی پی ایس ایل میں پہلی سنچری 

وینڈر ڈوسن کی پی ایس ایل میں پہلی سنچری 
کیپشن: وینڈر ڈوسن کی پی ایس ایل میں پہلی سنچری 

ویب ڈیسک:لاہور قلندرز کے رسی وینڈر ڈوسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی پہلی سنچری جڑ دی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے وینڈر ڈوسن نے اپنی سنچری مکمل کی، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے وینڈر ڈوسن نے 50 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا، ڈوسن کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکوں شامل تھے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دی لیکن وینڈر ڈوسن 105 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابلِ شکست رہے۔