رات گئےتک جاگناصحت کیلئےمفیدیانقصان دہ!

رات گئےتک جاگناصحت کیلئےمفیدیانقصان دہ!
کیپشن: Staying up late at night is beneficial and harmful for health!

ویب ڈیسک:کیا آپ رات کودیرتک جاگنےکےعادی ہیں؟اگر ہاں تو یہ عادت جان لیوا مرض کا شکار بنا سکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کیاآپ رات گئےتک جاگنےکےعادی ہیں؟اگرہاں ہےتوجان لیں کےیہ عادت صحت کیلئےکافی نقصان دہ ہےکیونکہ اس کےصحت پرپڑنےوالےاثرات اچھےنہیں ہے۔
یہ بات سویڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
Gothenburg یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد میں خون کی شریانیں اکڑنے کا خطرہ صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں نمایاں حد تک زیادہ ہوتا ہے۔
خون کی شریانیں اکڑنے سے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس تحقیق میں 50 سے 64 سال کی عمر کے 771 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان کی نیند کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ سونے جاگنے کے اوقات سے خون کی شریانوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد میں خون کی شریانیں اکڑنے کا خطرہ صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ رات گئے جاگنے والے افراد کی جسمانی گھڑی ہی ان کے خلاف کام کرتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ انسانی جسم قدرتی طور پر صبح جلدجاگنےاورشام کوجلدی سونےکاعادی ہوتاہے مگر رات گئے تک جاگنے سے ہائی بلڈ پریشر اور جسمانی ورم کا خطرہ بڑھتا ہے۔ان دونوں سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور وہ اکڑنے لگتی ہیں جبکہ ان میں چربیلا مواد جمع ہونے لگتا ہے۔
چربیلا مواد جمع ہونے سے خون گاڑھا ہوتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ رات گئے تک جاگنے اور خون کی شریانیں اکڑنے کے درمیان ممکنہ تعلق موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عام طور پر رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد صحت کے لیے نقصان دہ عادات کو اپنا لیتے ہیں جیسے ناقص غذا کا استعمال کرتے ہیں جس سے بھی شریانیں اکڑنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر آپ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں تو صحت کے لیے مفید عادات جیسے اچھی غذا، ورزش اور مناسب نیند کو اپنائیں۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل سلیپ میڈیسن میں شائع ہوئے۔
اس سے قبل جون 2023 میں فن لینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف Occupational Health کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے کیونکہ وہ صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں تمباکو نوشی اور ناقص غذا کے استعمال کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
اسی طرح ستمبر 2022 میں امریکا کی Rutgers یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ صبح جلد اٹھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔