عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نےاہم فیصلوں کی تیاری کرلی

عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نےاہم فیصلوں کی تیاری کرلی
کیپشن: عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نےاہم فیصلوں کی تیاری کرلی

ایک نیوز: نگران حکومت نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل اہم فیصلوں کی تیاری کرلی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو طلب کرلیا۔

تٖفصیلات کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں 5 سالہ منصوبہ پیش کیا جائےگا۔زیرو پراگریس کےحامل 121 ارب روپے مالیت کے 76 صوبائی منصوبوں پر پابندی لگانے اور پارلیمنٹرینز کی اسکیموں پر 29 ارب روپے کی کٹوتی کی تجاویز منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ زیرو پراگریس کے 76 صوبائی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 34 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مستقبل میں پی ایس ڈی پی سے صوبائی منصوبوں پرپابندی کی تجویز بھی ہے، پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے مزید فنڈز پر پابندی لگانےکی تجویز پر بھی غور ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق باقی ماندہ رواں مالی سال 24-2023 کے دوران پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے فنڈزجاری نہ کرنےکی تجویز ہے، تاہم پہلے سے جاری فنڈز کے اخراجات پر پابندی لگانے کی تجویز نہیں ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اخراجات میں کمی کے پلان پر عمل درآمدکر رہی ہے، فیصلے پر عملدرآمد سے تقریباً 29 ارب روپے کی بچت ہوگی۔