پی ٹی آئی نے راناآفتاب کو وزیراعلیٰ کا امیدوارنامزد کردیا

پی ٹی آئی نے راناآفتاب کو وزیراعلیٰ کا امیدوارنامزد کردیا
کیپشن: پی ٹی آئی نے راناآفتاب کو وزیراعلیٰ کا امیدوارنامزد کردیا

ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے اسلم اقبال کی گرفتاری کے پیش نظر رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا۔
حماداظہرنےلکھا کہ انہوں نے لکھا کہ میاں اسلم اقبال کو بانی چیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم سارے صوبے کی پولیس اُن کی گرفتاری کیلیے اسمبلی کے ارد گرد موجود ہے اور اُن کو حراست میں لیے جانے کا خدشہ ہے‘۔
حماد اظہر کے مطابق اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال اور پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رانا آفتاب کو بھی 212 زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے وہ پانچ بار صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوچکے ہیں۔