ڈریم گرل 2 ریلیز، فلم شائقین پریشان کیوں ؟

dream girl 2
کیپشن: dream girl 2
سورس: google

ایک نیوز : بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور اداکارہ اننیا پانڈے کی فلم ڈریم گرل 2  دنیا بھر میں ریلیز ، شائقین نے بھر پور طریقے سے خوش آمدید کہتے ہوئے اسے مزے کی فلم قراردیا ہے ۔

اس فلم میں بھی آیوشمان کھرانہ ایک خاتون کے روپ میں سامنے آئے ہیں جبکہ فلم ’’ہڈی‘‘ میں نواز الدین صدیقی ایک ٹرانسجینڈر بنے ہیں ۔ فلم پرستاروں نے ہیروز کو دھڑا دھڑ ٹراسنجینڈر رولز میں کاسٹ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ یکسانیت کا شکار ہونے جارہا ہے ۔ 

یہ فلم ’ڈریم گرل‘ کا سیکوئل ہے جو 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، ہدایت کار راج شاندلیا کی ڈریم گرل (2019) کا شمار ماضی کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔

 
لیکن اس فلم کا سیکوئل اداکار آیوشمان کھرانہ کے لئے بہت مختلف ثابت ہوا ہے جسے ناقدین نے بے حد مزاحیہ قرار دیا گیا ہے جو کہ 1990 کی دہائی کی ڈیوڈ دھون اور گووندا فلموں میں پایا جاتا تھا۔

 فلم کے سیکوئل ڈریم گرل 2 کی توقعات بھی کافی زیادہ ہیں اور اس کا اندازہ فلم کی اچھی ایڈوانس بکنگ سے لگایا جاسکتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں آیوشمان کھرانہ، اننیا پانڈے، پریش راول، سیما پاہوا اور انو کپور شامل ہیں۔