ویب سیریز”انڈین پولیس فورس“کی ریلیزکی تاریخ سامنےآگئی

ویب سیریز”انڈین پولیس فورس“کی ریلیزکی تاریخ سامنےآگئی
کیپشن: The release date of the web series "Indian Police Force" has been revealed

ایک نیوز:بالی ووڈکےنامورفلمسازروہت شیٹی کی نئی ویب سیریز”انڈین پولیس“ ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق سات قسطوں پرمشتمل سیریز”انڈین پولیس فورس“کو19جنوری2024کوایمازون پرائم ویڈیوپرریلیزکیاجائےگا۔یہ سیری روہت شیٹی کی پروڈکشن اورڈائریکشن میں بنی ہے۔اوراس میں سدھارتھ ملہوترا، سشمیتا سین اور ویویک اوبرائے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
”انڈین پولیس فورس“ کے ساتھ”سنگھم“سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہوگا۔
پرائم ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ناظرین کو خبر دی کہ وہ شاندارایکشن مناظر کیلئے تیار ہوجائیں۔

ویب سیریز کو”پولیس کمیموریشن ڈے“پر ریلیز کیا جائے گا تاکہ ان پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو ملک کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔