شرمین عبید چنائے نئی سٹار وارز مووی کو ڈائریکٹ کریں گی

شرمین عبید چنائے نئی سٹار وارز مووی کو ڈائریکٹ کریں گی

ایک نیوز نیوز: مس مارول کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے اب ڈیمن لنڈلاف کے ساتھ مل کر نئی سٹار وارز فلم کی ڈائریکشن کریں گی۔
ڈیڈ لائن ویب سائٹ کے مطابق لوکاس فلم کا یہ پراجیکٹ ابھی لکھا جا رہا ہے۔ یہ فلم 2019 کے سٹار وارز: دی رائز آف سکائی والکر کے 9ویں ایپی سوڈ کے بعد لوکاس فلم کی پہلی بڑی سکرین پر کاوش ہوگی۔
شرمین عبید چنائے جو آسکر وننگ ڈاکیومینٹریز سیونگ فیس، اے گرل ان دا رور اور دی پرائس آف فارگیونس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، حال ہی میں مس مارول کے متعدد ایپی سوڈز کی ڈائریکشن کر چکی ہیں۔