کیپٹن مارول کے سیکوئل ’دی مارول‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری

کیپٹن مارول کے سیکوئل ’دی مارول‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری
کیپشن: The teaser trailer of Captain Marvel's sequel 'The Marvel' is out

ایک نیوز:مشہور فلم ’کیپٹن مارول‘کے سیکوئل ’دی مارول‘کا ٹیزر ٹریلر ریلیز ہوگیا، جس میں ایمان ویلانی، بری لارسن اور لاشانہ لنچ سُپر ہیرو کا کردار ادا کرینگی۔

فلم 2019 کی ’کیپٹن مارول‘ کا سیکوئل ہے، فلم میں بری لارسن جو کیپٹن مارول ہیں، وانڈا ویژن سے ایم سی یو کی اسٹار لاشانہ لنچ اور مارول کی اسٹار ایمان ویلانی کے ہمراہ سُپر ہیرو کے کردار میں نظر آئینگی۔

 فلم میں مس مارول کو اپنی شناخت کو دوبارہ حاصل کرتے اور سپریم انٹیلی جنس سے بدلہ لیتے دیکھا جائے گا۔فلم میں ساگر شیخ، زینوبیا شراف اور موہن کپور کمالا کے خاندان کے طور پر دوبارہ نظر آئینگے۔

فلم میں جنوبی کوریا کے اداکار پارک سیو جون بھی اداکاری کریں گے۔ ’دی مارولز‘ جو اس سال جولائی میں ریلیز ہونے والی تھی اب 10 نومبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔