اداکاراسماعیل تاراکومداحوں سےبچھڑے ایک برس بیت گیا

اداکاراسماعیل تاراکومداحوں سےبچھڑے ایک برس بیت گیا
کیپشن: A year has passed since actor Ismail Tara left the fans

ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کےمزاحیہ اداکاراسماعیل تاراکومداحوں سےبچھڑےایک برس بیت گیا۔
تفصیلات کےمطابق اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا، وہ16 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے شوبز کیریئر کا آغاز1964 میں پندرہ سال کی عمر میں اسٹیج ڈرامے سے ہوا۔
ضیاء محی الدین شو میں پر فارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن کیلئے راہیں ہموار ہوئیں جبکہ شعیب منصور اور انور مقصود کے سن80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز”ففٹی ففٹی“ میں پرفارمنس کے بعد انہیں بے پناہ شہرت ملی۔
اسماعیل تارا نےٹیلی وژن سےشہرت حاصل کرنےکےبعد فلم، ٹی وی اور اسٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔
اداکار نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی دھاک بیٹھائی اور سلوراسکرین پر بہترین اداکاری پرانہیں5 مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسماعیل تارا کے مشہور ڈراموں میں” ففٹی ففٹی“ کے علاوہ ربڑ بینڈ، یہ زندگی ہے، ون وے ٹکٹ، دہلی کالونی، اسماعیل ٹائم اوراسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔
واضح رہےکہ اسماعیل تارا کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔