پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل بنچ بنانے کا مطالبہ کردیا

SHazia Marri Press Conference
کیپشن: SHazia Marri Press Conference
سورس: Online

ایک نیوز نیوز:کراچی، پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل بنچ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ معاملے پر فل بنچ بننا چاہئے ۔

پی پی پی کی رہنما شازیہ مری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ   عمران خان گالم گلوچ کی سیاست پریقین رکھتےہیں،وہ صرف  عوام کوگمراہ کررہےہیں،  لوگوں کوکبھی رنگ،کبھی نسل کی بنیادپرلڑایاگیا،  عمران خان سستی شہرت کیلئےاپنی سیاست چمکارہےہیں، پہلےبھی عوام کولڑانےکیلئےسازش ہوتی رہی، عمران خان ملک کوانتشارکی طرف لےجارہےہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اخلاقیات کا درس دیتے ہیں مگر  خود عمل نہیں کرتے ، انہوں نے پے در پے جھوٹ بولے ، عمران خان امن ویکجہتی کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں ، اب ملک میں لاڈلے پن کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے , عمران خان نے چار سال میں صرف توشہ خانہ کے تحائف بیچے ، اس نے  عوام کو نچوڑ کر رکھ دیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی ہیڈ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اور مسلم لیگ (ق)  کے پارٹی ہیڈ چودھری شجاعت حسین ہیں۔