فلم نایاب 26جنوری کو ریلیز کی جائے گی 

فلم نایاب 26جنوری کو ریلیز کی جائے گی 
کیپشن: فلم نایاب 26جنوری کو ریلیز کی جائے گی 

ویب ڈیسک:لالی ووڈ فلم نایاب 26 جنوری کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی ۔

فلم نایاب  کی کاسٹ میں اداکارہ یمنی زیدی، اسامہ خان، محمد فواد خان، جاوید شیخ اور دیگر شامل ہیں۔اداکارہ یمنی زیدی فلم کے ذریعے سلور سکرین پر پہلی بار انٹری دیں گی۔

 فلم نایاب میں اداکارہ یمنی زیدی بطور کرکٹر کردار نبھارہی ہیں۔ فلم کی کہانی ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جیسے اپنے خواب پورے کرنے میں جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ فلم نایاب 2024 کی دوسری پاکستانی فلم ہے۔ فلم نایاب ہدایت کار عمیر ناصر علی کہ ڈائریکشن میں تیار کی گئی ہے۔ فلم نایاب 2فروری کو دیگر ممالک میں ریلیز ہوگی۔