اداکارہ ثناء خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

اداکارہ ثناء خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

ایک نیوز: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا ء خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرکے اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی وجہ بتادی ہے۔ ثناخان نے   انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں رمضان المبارک کے دوران وہ خواب میں خود کو دہکتی ہوئی قبر دیکھتی تھیں۔

چند برس پہلے ثنا خان کا شمار بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ اور سرفہرست ماڈلز میں ہوتا تھا لیکن 2020 میں انہوں نے ناصرف شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی بلکہ ایک مفتی انس سید نامی ایک عالم دین سے شادی بھی کرلی۔ ثنا خان نے گزشتہ برس اپنے شوہر کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا اور اس حوالے سے کہا تھا کہ اللہ سے میں نے ایک ایک گلاب کا پھول مانگا تو اس نے مجھے پور گلشن ہی عطا کردیا۔

گزشتہ برس ہی متوفی حجاج ساؤتھ ایشیا (Muttawiffy Hujjaj South Asia) نامی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ثناء خان نے شو بز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی۔

ثنا خان نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں رہتے ہوئے میرے پاس شہرت، نام اور پیسہ سب کچھ تھا، میں جو چاہتی کرسکتی تھی۔ لیکن سکون نام کی چیز میرے پاس نہیں تھی۔ میں خوش نہیں تھی۔

سابق اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ بہت مشکل وقت تھا۔ 2019 میں رمضان المبارک کے ایام میں مجھے خواب میں جلتی ہوئی قبر نظر آتی تھی۔ اور میں اس جلتی اور بھڑکتی ہوئی قبر میں اپنے آپ کو دیکھتی تھی۔

ثنا خان نے سوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے لیکن وہ انسٹا گرام پر بہت فعال ہیں، چند روز قبل جمعۃ المبارک کی مناسبت سے انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ توبہ کرنے میں دیر نہ کریں، ہر پل موت ہمارے قریب آرہی ہے۔