مبینہ انتخابی دھاندلی، کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج

مبینہ انتخابی دھاندلی، کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج
کیپشن: Alleged election rigging, protests at various places in Karachi

ویب ڈیسک:مبینہ انتخابی دھاندلی کےخلاف کراچی کی مختلف شاہراہوں پراحتجاج جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی اورسندھ اسمبلی میں حلف برداری کےخلاف جماعت اسلامی ،جی ڈی اےاورجےیوآئی کااحتجاج جاری ہے۔
 کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر احتجاج کےباعث نرسری سے ایف ٹی سی تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جب کہ کارساز پر بھی جے یو آئی، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی جس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کے بعد مظاہرین طارق روڈ کی جانب روانہ ہوگئے جس کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک مزید جام ہوگئی۔
اس کے علاوہ مظاہرین نے ٹول پلازہ پر بھی احتجاج کیا جس سے کراچی حیدرآباد موٹر وے پر ٹریفک معطل ہوگئی۔
دوسری جانب  پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان کو حراست میں لے لیا،احتجاج میں خواتین نےبھی شرکت کی۔
انتظامیہ نے سندھ اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے باعث سکیورٹی انتظامات سخت کر رکھے تھے اور علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے باعث دفعہ 144 کی حدود میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں۔
جبکہ احتجاج کےباعث مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامناہے جس وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہواہے۔
فلائٹ شیڈول متاثر ہونے سے کراچی سے دبئی، کراچی سے مسقط، کراچی سے لاہور اور کراچی سے اسلام آبادکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔