اسکاٹش گیمز کی  گمشدہ ٹرافی مل گئی

اسکاٹش گیمز کی  گمشدہ ٹرافی مل گئی
کیپشن: اسکاٹش گیمز کی  گمشدہ ٹرافی مل گئی

ویب ڈ یسک:اسکاٹش ہائی لینڈ گیمز کی تقریباً ایک صدی قبل گمشدہ چاندی کی ٹرافی مل گئی،پھر مقابلوں کا حصہ بننے جا رہی ہے۔
کیبراش ٹرسٹ (جس نے 2022 میں اسکاٹش ہائی لینڈ گیمز کے حصے کے طور پر کیبراش پکنک اینڈ گیمز کا 1934 میں ختم ہونے کے بعد دوبارہ آغاز کیا) کا کہنا تھا کہ روز باؤل ٹرافی انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی ڈیوون سے دریافت ہوئی۔
یہ ٹرافی 1926 میں کھیلوں کے مقابلے میں متعارف کرائی گئی تھی اور 1934 تک جاری رہنے والے مقابلوں میں استعمال کی جاتی رہی۔
2022 میں جب مقابلوں کا دوبارہ آغاز کیا گیا تو ریکارڈ کے مطابق آخری بار ٹرافی رون ٹیلر کے پاس موجود تھی جن کے والد نے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دِکھانے پر اس کو حاصل کیا تھا۔