انسانی آنسوؤں کےحیران کن اثرات کاانکشاف

انسانی آنسوؤں کےحیران کن اثرات کاانکشاف
کیپشن: Uncovering the Surprising Effects of Human Tears

ویب ڈیسک:آنسوچاہےغصے،تکلیف اورغم جیسے جذبات کےہوان کےاثرات ضرورہوتےہیں۔
اب سائنسدانوں نے انسانی آنسوؤں کے ایک حیران کن اثر کا انکشاف کیا ہے۔
آنسوؤں کو دیکھ کر دیگر افراد کی جارحیت یا غصے میں کمی آتی ہے۔
یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل Plos Biology میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین کے آنسو مردوں کے غصے یا جارحیت میں40 فیصد تک کمی لاتے ہیں۔
درحقیقت خواتین کے آنسو دیکھ کر مردوں کے دماغ میں تبدیلیاں آتی ہیں اور سائنسدانوں کے خیال میں ہر انسان کے آنسوؤں کو دیکھ کر ایسا ہی اثر ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آنسوؤں سے غصے یا جارحیت میں کمی آنے کی دریافت نے ہمیں حیران کر دیا۔
سائنسدانوں کی اس ٹیم کی ایک پرانی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ خواتین کے آنسوؤں سے مردوں میں جارحیت بڑھانے والے ہارمونز کی سطح گھٹ جاتی ہے، مگر اس وقت یہ نہیں دیکھا گیا تھا کہ آنسو رویوں پر کس حد تک اثرانداز ہوتے ہیں۔
اس نئی تحقیق کے لیے6 خواتین کو المیہ فلمیں دکھائی گئیں اور ان کی آنکھوں سے بہنے والے آنسوؤں کو جمع کیا گیا۔
اس کے بعد تحقیق میں31 مردوں کو شامل کرکے ان میں سے کچھ کو saline مکسچر اور دیگر کو خواتین کے آنسوؤں کو سونگھنے کا کہا گیا۔
اس کے بعد ان مردوں کو ایک ایسی کمپیوٹر گیم کھیلنے کی ہدایت کی گئی جس سے لوگوں میں جارحانہ رویہ بڑھتا ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ خواتین کے آنسوؤں کو سونگھنے کے بعد گیم کھیلنے والے مردوں کے جارحانہ رویے میں 43.7 فیصد کمی آئی۔
اس کے بعد مردوں کے دماغی اسکینز سے انکشاف ہوا کہ آنسو سونگھنے سے ان افراد کے دماغ کے وہ حصے متحرک ہوئے جو مہک اور جارحیت سے منسلک ہوتے ہیں جبکہ جارحیت بڑھانے والے دماغی خلیات کی سرگرمیاں کم ہوگئیں۔
محققین کے مطابق آنسوؤں کے کیمیکلز کا یہ اثر حیران کن تھا اور ابھی یہ واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جارحانہ رویے میں کمی سے ہٹ کر آنسوؤں کے کیمیکلز سے بالغ افراد کے سماجی تعلقات پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوتے، مگر ایسا لگتا ہے کہ آنسوؤں کا یہ اثر ارتقائی ہے تاکہ کمزور بچوں کو تحفظ مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ننھے بچے بول کر غصہ کرنے والے افراد کو روک نہیں سکتے، درحقیقت وہ بے بس ہوتے ہیں، تو ان حالات میں ان کے آنسو بالغ افراد کے غصے یا جارحیت کو کم کرتے ہیں۔