دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سرفہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سرفہرست
کیپشن: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سرفہرست

ایک نیوز: لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اے کیو آئی  کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 504ریکارڈ کیا گیا،کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر ہے،کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 177ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے ماسک سے متعلق حکومتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین نے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تجویز دی ہے۔

ادھر گزشتہ روز مالیاتی کمیشن اور ایل ڈی اے نے انسداد سموگ سے متعلق کارروائیوں پر مبنی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی جس میں متعلقہ محکموں کے انسداد سموگ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا۔

دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کو ڈی سِیل کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جن افسران نے ڈی سِیل کیا ان کے نام بتائیں، ان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔