سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان، دنیا وعدے پورے کرے، شہباز شریف

سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان، دنیا وعدے پورے کرے، شہباز شریف
کیپشن: Pakistan lost 30 billion dollars due to floods, the world should fulfill its promises, Shahbaz Sharif

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، عالمی برادری شرم الشیخ کاپ27 میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے عالمی مالیاتی معاہدے کیلئے سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی توجہ اہم امور پر مبذول کرائی ہے، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک معاشی چیلنجز کی وجہ سے مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مختلف مسائل کے باعث ان ممالک کی ترقی میں خلل پڑا ہے، عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سیلاب جیسی آفات کا سامنا رہا، سیلاب کے باعث پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، عالمی برادری شرم الشیخ کاپ27میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ مالیاتی تفریق کے ختم نہ ہونے سے پائیدار ترقی اہداف کے حصول میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں، دنیا معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز کو مواقع کے طور پر لے کر سمت درست کرے، عالمی مالیاتی ڈھانچے کا مقصد ترقی کے عمل کو تیز کرنا اور ماحولیاتی انصاف ہونا چاہیے۔