چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کا ریونیوجنریشن پلان طلب کرلیا

چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کا ریونیوجنریشن پلان طلب کرلیا
کیپشن: چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کا ریونیوجنریشن پلان طلب کرلیا

ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے بورڈ کے ڈائریکٹرز کی ملاقات ،ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور  کے بارے بریفنگ دی۔

چئیرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ، اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ  نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو  بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں۔

چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز ،تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں   آگاہ کیا۔

 محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ۔ پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔