اےاین ایف کا کریک ڈاؤن، 190 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اےاین ایف کا کریک ڈاؤن، 190 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​crackdown, 190 kg of drugs recovered, 7 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 کارروائیوں میں 190 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں دوحہ جانے والے تین مسافروں سے مجموعی طور پر 3 کلو آئس برآمد ہوئی۔ باچا خان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 52 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ طور درہ بارڈر خیبر سے 186 کلو چرس برآمد ہوئی۔ روہتاس روڈ اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 850 گرام آئس برآمد کی گئی۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔