شاہ رخ خان سے ناراضگی،روہت شیٹھی نےخاموشی توڑدی

شاہ رخ خان سے ناراضگی،روہت شیٹھی نےخاموشی توڑدی
کیپشن: Angry with Shahrukh Khan, Rohit Shetty breaks silenceAngry with Shahrukh Khan, Rohit Shetty breaks silence

ویب ڈیسک:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان سےناراضگی کی خبروں پرفلم ڈائریکٹرروہت شیٹھی نےخاموشی توڑدی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورڈائریکٹرروہت شیٹھی کےدرمیان ناراضگی کی خبریں گردش کررہی ہے۔جس پرڈائریکٹرنےخاموشی توڑدی۔
روہت شیٹھی کااپنےتازہ بیان میں اداکارکےساتھ جھگڑےاورناراضگی کی خبروں کی تریدکرتےہوئےکہناتھاکہ اگر انہیں کوئی اچھی کہانی ملی تو وہ کنگ خان کے ساتھ ضرور دوبارہ کام کریں گے۔
ڈائریکٹرکامزیدکہناتھاکہ کنگ خان کے ساتھ نئی فلم کیلئے کہانی ’چنائے ایکسپریس‘ سے زیادہ اچھی ہونی چاہئے ورنہ جو معیار رکھا گیا تھا اس تک نہیں پہنچا جاسکے گا۔
واضح رہےکہ روہت شیٹھی اور شاہ رخ نے دو فلموں ’چنائے ایکسپریس‘ 2013 اور ’دل والے‘ 2015 میں ایک ساتھ کام کیاتھا اور اب ان کے اشتراک کو ایک دہائی گزرنے والی ہے۔