آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانےمیں ناکام

پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی آف دی ایئرمیں جگہ بنانےمیں ناکام
کیپشن: Pakistani players failed to make it to the ICC Women's T20 of the Year

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئرکااعلان کردیاجس میں پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانےمیں ناکام رہی۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نےسال2023کی ویمنزٹی ٹوئنٹی آف دی ایئرکااعلان کیاجس میں کوئی بھی پاکستانی خاتون جگہ نہ بناسکی۔
آئی سی سی کی جانب سےسری لنکا کی چماری اتھاپتھوکوویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کپتان قراردیا گیا۔
آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دا ایئر میں4 آسٹریلین،2انگلینڈ کی کھلاڑی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، انڈیا اور سری لنکا کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ 
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2023 میں آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بیتھ مونی، جنوبی افریقہ سے لورا وولوارڈٹ، ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور انگلینڈ کی نیٹ سکیور برنٹ شامل ہیں۔ 
نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر، آسٹریلیا کی ایلیس پیری اور ایش گارڈنر، بھارت کی دیپتی شرما، انگلینڈ کی سوفی ایکلستون اور آسٹریلیا کی میگن شٹ بھی بالترتیب آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔