آئی فون کے صارفین کیلئے سکیورٹی فیچر

آئی فون کے صارفین کیلئے سکیورٹی فیچر
کیپشن: آئی فون کے صارفین کیلئے سکیورٹی فیچر

ویب ڈیسک:آئی فون نے صارفین کے لیے جلد اہم سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا
ایپل ’کوانٹم ایپوکلیپس‘ سے نمٹنے کے لیے اپنی اب تک کی سب سے اہم اپ ڈیٹ جاری کرنے جارہی ہے۔ نئی آئی میسج اپ ڈیٹ کوانٹم کمپیوٹنگ کے آنے کے بعد پیغامات کو محفوظ رکھے گی۔
 میسجنگ پلیٹ فارم اپنے پیغامات کو محفوظ کرنے کے لیے کلاسیکل کرپٹو گرافی استعمال کرتے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تحریر صرف پیغام بھیجنے اور موصول کرنے والا پڑھ سکتا ہے۔ 
 کمپیوٹر سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ آئندہ دہائیوں میں کوانٹم کمپیوٹرز وجود میں آسکتے ہیں، جن میں یہ صلاحیت ہوسکتی ہے کہ وہ ان حل نہ ہوسکنے والی ریاضی کے مسائل کو حل کر سکیں۔