اقراسےبڑھ کرکوئی نہیں،میری بیوی پہلےنمبرپرہے،یاسرحسین

اقراسےبڑھ کرکوئی نہیں،میری بیوی پہلےنمبرپرہے،یاسرحسین
کیپشن: Nothing more than Iqra, my wife is number one, Yasir Hussain

ویب ڈیسک:شوبزانڈسٹری کےاداکاریاسرحسین نےکہاہےکہ اقراسےبڑھ کرکوئی نہیں ،میری بیوی پہلےنمبرپرہے،میرابچہ بھی اس کےبعدآتاہے۔
حال ہی میں اداکاریاسرحسین نےایک انٹرویومیں گفتگوکرتےہوئےبتایاکےمیرےایک دوست تھےجن کومیں نےبتایاکےشادی کےبعداپناایک اپارٹمنٹ میں اقراکےنام کردیاتووہ بہت حیران ہوئے،اوردبےلفظوں میں کہاکہ اگرچھوڑگئی توپھرکیاکروں گے، جس پر انہیں جواب دیا کہ بیوی ہی چھوڑ گئی تو اپارٹمنٹ کا کیا کروں گا۔
اداکارنےگفتگوکاسلسلہ جاری رکھتےہوئےکہاکہ میں نے ایسے شوہر دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں کو بہت سپورٹ کیا ہے۔

یاسرحسین کاکہناتھاکہ میرےلئے اقراسےبڑھ کرکوئی نہیں ہے، بلکہ میرا بچہ بھی اُسکے بعد آتا ہے، میری بیوی میرے لیے پہلے نمبر پر ہے۔