لاہور؛آن لائن ایپ پر کروڑوں کا جوا کھیلنے کا مجرم گرفتار

لاہور؛آن لائن ایپ پر کروڑوں کا جوا کھیلنے کا مجرم گرفتار

 ایک نیوز:  آن لائن bet pro ایپ کے ذریعے کروڑوں کا جواء کھیلنے والے بکیا کو گرفتار کرکےلاکھوں روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن بیٹ پرو ایپ کے ذریعے جواء کھیلنے والےبکیا عمران عرف مانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او سید قمر عباس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم عمران آن لائن ایپ کے ذریعے اپنے گروپ ممبرز کے ساتھ مختلف گیمز پر آن لائن جواء کرواتا تھا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہناہےکہ ملزم کے موبائل سے بیٹ پرو ایپ میں موجودہ بیلنس 03 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد تھا۔ملزم کے قبضہ سے 07 لاکھ روپے سے زائد نقدی،موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے۔