متحدہ عرب امارات: سیاحوں کیلئے نئی ویزا پالیسی کی منظوری

متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کے لیے نیا ملٹی انٹری ویزا دینے کی منظوری دے دی
کیپشن: United Arab Emirates: Approval of new visa policy for tourists

ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کے لیے نیا ملٹی انٹری ویزا دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نئی ویزا پالیسی کےمطابق یہ ویزا پانچ سال کیلئے جاری کیا جائے گا۔اس ویزا کیلئے کسی کمپنی، ضامن اور میزبان کی طرف سے پیشگی دعوت کی شرط عائد نہیں کی گئی۔
3 اکتوبر سے نئی شرائط کے ساتھ ویزا کا اجرا شروع ہوجائے گا۔ ویزا کیلئے 15 ہزار درہم یا اس کے مساوی مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی دستیابی اور ویزے کی قیمت، ہیلتھ انشورنس، پاسپورٹ کی ایک کاپی اور ایک رنگین تصویر ہونا ضروری ہے۔
اس ویزے سے امارات میں 90 دن تک قیام کی اجازت ملے گی اور اس میں توسیع بھی کرائی جا سکتی ہے۔ ویزے کے اجرا کے بعد سے 60 روز کے اندر یو اے ای میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد مقررہ فیس ادا کرکے اسی مدت کی تجدید بھی کرائی جا سکتی ہے۔