امیربالاج قتل کیس،شوٹراورطیفی بٹ کاریکارڈمل گیا

امیربالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت،شوٹراورطیفی بٹ کاریکارڈمل گیا
کیپشن: Major progress in Amir Balaj's murder case, shooter and tafibi bit card found

ایک نیوز:امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،قاتل شوٹراورنامزدملزم طیفی بٹ کاریکارڈمل گیا۔
  ایک نیوز نے امیربالاج ٹیپو کے قتل میں نامزدملزم طیفی بٹ کاقاتل شوٹرمظفرحسین کےساتھ20سال سےتعلق کاریکارڈحاصل کرلیا۔

 سی آئی اے آرگنائزڈکرائم کےمطابق بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفر طیفی بٹ کےلئے22 سال سے کام کر رہا تھا، طیفی بٹ کے بیٹے تعظیم کی عرصہ دراز قبل شادی کے موقع پر شوٹر مظفر حسین اس وقت بھی فیملی فنکشن میں موجود ہے، مظفر بطور گن میں طیفی کے بیٹے تعظیم کی شادی میں شریک رہا ۔جوکہ تصویرمیں واضح طورپرنظرآرہاہے۔


سی آئی اے آرگنائزڈکرائم کےمطابق بالاج کو قتل کرنےکے فوری بعد مظفر کو گولی مارنے پر تفتیش جاری ہے ،شبہ ہے کہ بالاج کے قاتل مظفر کو دانستہ طور پر موقع پر ہی قتل کروایا گیا ، امیربالاج ٹیپو کو طیفی بٹ نے ہی اپنے کارندوں سے قتل کروایا تمام شواہد موجود ہیں ۔

یادرہےکہ امیربالاج ٹیپوکورواں سال18فروری کوٹھوکرنیازبیگ کےقریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کےدوران فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔