عامر خان، کرن راؤ اور بیٹے کے ساتھ سیرسپاٹے

عامر خان، کرن راؤ اور بیٹے کے ساتھ سیرسپاٹے
کیپشن: عامر خان، کرن راؤ اور بیٹے کے ساتھ سیرسپاٹے

ویب ڈیسک: مسٹر پرفیکٹ عامر خان بیٹی کو رخصت کرنے کے بعد خود بھی گھومنے نکل گئے،سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے کے ساتھ تصاویروائرل ہوگئیں

کرن راؤ نے کچھ ہفتے پہلے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔اُنہوں نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوریز میں اپنے سابقہ شوہر عامر خان اور بیٹے آزاد خان کے ساتھ ایک روڈ ٹرِپ پر گزرے خوشگوار لمحات کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جوکہ بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
کرن راؤ نے یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سُندری کے ساتھ روڈ ٹرپنگ ہو رہی ہے‘۔