جی میل ایپ میں ہیلپ می رائٹ فیچرکااضافہ کردیاگیا

جی میل ایپ میں ہیلپ می رائٹ فیچرکااضافہ کردیاگیا
کیپشن: جی میل ایپ میں ہیلپ می رائٹ فیچرکااضافہ کردیاگیا

ویب ڈیسک :گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے جی میل ایپ میں ہیلپ می رائٹ فیچر کااضافہ کردیاگیا۔
 اگر آپ ای میلز کے لیے گوگل کی سروس جی میل استعمال کرتے ہیں تو اس میں نیا اضافہ ضرور پسند آئے گا۔اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ای میلز کو ڈرافٹ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ابھی صارفین اے آئی بوٹ کو تحریری ہدایات دے کر اپنی مرضی کی ای میلز لکھواتے ہیں۔
مگر مستقبل قریب میں آپ کو کی بورڈ چھونے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی کیونکہ آپ صرف بول کر ہی یہ کام کر سکیں گے۔جی میل ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ڈرافٹ ای میل ود یور وائس نامی اس فیچر کے ذریعے آپ ای میل کے لیے ہدایات بول کر دے سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لیے جی میل ایپ میں ایک اے آئی بوٹ کا اضافہ کیا جائے گا جو آڈیو ہدایات کو مدنظر رکھ کر ای میل کو تحریر کرکے ڈرافٹ کر دے گا۔