سندھ ہائیکورٹ کا ملک بھر میں ایکس(ٹویٹر) بحال کرنیکا حکم 

سندھ ہائیکورٹ کا ملک بھر میں ایکس(ٹویٹر) بحال کرنیکا حکم 
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ کا ملک بھر میں ایکس(ٹویٹر) بحال کرنیکا حکم 

ویب ڈیسک :سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ملک بھر میں ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا سروسز کو بحال کرنیکا حکم دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔بینچ نے انٹرنیٹ سروس کی بندش پر اظہار افسوس کیا ۔سندھ ہائیکورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، حکمنامے میں کہا گیا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود انٹرنیٹ بند کیا گیا ، پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی ٹھوس وجوہات عدالت کو نہیں بتائی گئیں ، تمام متعلقہ ادارے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بحالی کو یقینی بنائیں ۔

عدالت نے حکم دیا کہ عوام کی سوشل میڈیا پلیٹ فورمز تک قانون کے مطابق رسائی کو یقینی بنایا جائے ،  اگر انٹرنیٹ کی بندش کی کوئی ٹھوس وجوہات پیش نہ کی گئی تو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، بغیر کسی ٹھوس وجوہات کے انٹرنیٹ بند نہیں ہونا چاہیے نہ ہی اسپیڈ کم کی جائے ۔

پی ٹی اے وکیل نے استدعا کی کہ اضافی جواب جمع کرانے اور متعلقہ حکام سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے ، وفاق حکومت اور سندھ حکومت کے وکیل نے بھی جواب کے لیے مہلت طلب کی ہے ،عدالت عدالت نے مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔