مریم نواز کی زیر صدارت بیوروکریسی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 مریم نواز کی زیر صدارت بیوروکریسی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: مریم نواز کی زیر صدارت بیوروکریسی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایک نیوز :نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بیوروکریسی کے اجلاس کی اندرونی کہانی ایک نیوز سامنے لے آیا ۔

پارٹی ذرائع کےمطابق  نامزد وزیر اعلی مریم نواز کو پنجاب اسمبلی اجلاس کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز  نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کےدوران سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے الیکشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نامزد وزیر اعلی مریم نواز کو رولز معطل کرکے ایک ہی دن میں نو منتخب ارکان کا حلف،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کرنے کی تجویز دی گئی۔ مریم نواز نواز نے رولز کومعطل کرکے ایک دن سپیکر ،ڈپٹی سپکر کے الیکشن سے منع کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ہدابت کی  کہ  پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی پارلیمانی رولز کے مطابق کریں۔ کوئی جلدی نہیں ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی رولز کے مطابق سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے۔ مریم نواز نے آئی جی،چیف سیکریٹری کو اسمبلی سیکریٹری کی معاونت کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق  نامزد وزیر اعلی مریم نواز سے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب،سیکرٹری فنانس،مجاہد شیر دل،سیکرٹری ایگریکلچر نادر چھٹہ،سیرٹری فوڈ محمدعثمان سیکرٹری انڈسٹریاحسان بھٹہ نے ملاقات کی تھی۔