اسلام آباد کےحلقہ این اے47 سےخواجہ سراءکےکاغذاتِ نامزدگی جمع

اسلام آباد کےحلقہ این اے47 سےخواجہ سراءکےکاغذاتِ نامزدگی جمع
کیپشن: اسلام آباد کےحلقہ این اے47 سےخواجہ سراءکےکاغذاتِ نامزدگی جمع

ایک نیوز:  وفاقی دارالحکومت کےحلقہ این اے 47 سےخواجہ سراء امیدوار نایاب علی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے ہی تحریکِ انصاف کے رہنما ظفر علی شاہ نے این اے 47 اور 48 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق امیدوار اب کاغذاتِ نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔