فواد خان کی زندگی پر ایک نظر، معروف اداکار کتنا کما لیتے ہیں؟

فواد خان کی زندگی پر ایک نظر، معروف اداکار کتنا کما لیتے ہیں؟

ایک نیوز: لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن فواد خان ڈرامے کی ایک قسط میں کام کرنے کا معاوضہ لاکھوں میں لیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان میں ہی نہیں ہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اُن کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ فواد خان کو شہرت ڈرامہ سیریل ہمسفر سے ملی جس کے بعد وہ کامیابی کی منزلیں طے کرتے گئے اور آج اُن کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔
رواں سال فواد خان کی فلم مولاجٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیاب بزنس کیا، یہ پہلی پاکستانی فلم تھی جس نے 200 کروڑ کا بزنس کیا۔

 اداکارکی آمدنی کتنی ہے؟
ٹی وی ڈرامے اور اشتہارات
فواد خان ڈرامے کی ایک قسط میں اداکاری کرنے کیلئے 15 سے 20 لاکھ کے درمیان معاوضہ لیتے ہیں اور اس کے علاوہ اشتہارات سے ہونے والی آمدنی بھی شامل ہے۔
گھر
فواد خان اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لاہور میں رہتے ہیں جہاں پر اُن کا پرتعیش گھر ہے، اس گھر کے علاوہ کراچی میں بھی اٗن کا ایک بنگلہ ہے۔
لگژری گاڑیاں
اداکار فواد خان کئی لگژری گاڑیوں کے بھی مالک ہیں جن میں 71 لاکھ کی رینج اوور، 4.5 کروڑ کی بینٹلی کانٹیننٹل، 90 لاکھ کی فارچیونر جیپ اور 45 لاکھ کی ہونڈا وینیو شامل ہے۔

فلم کی کامیابی
فواد خان کی فلم مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیاب بزنس کیا، فلم 45 کروڑ میں تیار کی گئی تھی اور اس نے 200 کروڑ کا بزنس کیا۔
مجموعی آمدنی
رپورٹس کے مطابق اداکار کی مجموعی آمدنی تقریباََ 6 ملین ڈالر ہے جو کہ 48 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔