ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور

 ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور

ایک نیوز: عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف تھانہ ترنول میں کارسرکار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت کی۔ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی  ہے۔

عدالت نے ایمان زینب مزاری کی 30 ہزار کےضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی  کی جبکہ عدالت نے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔