تصاویر کو شاعری میں بدلنے والا اے آئی کیمرا آگیا

تصاویر کو شاعری میں بدلنے والا اے آئی کیمرا آگیا
کیپشن: تصاویر کو شاعری میں بدلنے والا اے آئی کیمرا آگیا

ویب ڈیسک: کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو شاعری میں تبدیل کر دے؟اے آئی ٹیکنالوجی نے ایسا ممکن بنادیا۔
جی ہاں واقعی پوئٹری کیمرا نامی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو تصاویر کو شاعرانہ الفاظ میں تبدیل کر دیتی ہے۔پہلی نظر میں تو یہ کیمرا دیگر ڈیجیٹل کیمروں جیسا ہی نظر آتا ہے مگر باریک بینی سے دیکھنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کوئی عام کیمرا نہیں۔صرف تصاویر کھینچنے کی بجائے یہ کیمرا مناظر کو مدنظر رکھ کر شاعری کر تا ہے۔
Zhang اور Mather نامی افراد نے کیمرا تیار کیا ہے اور انہوں نے ٹیکنالوجی اور آرٹ میں اپنی مہارت کو باہم ملا دیا ہے۔
ابتدائی مراحل میں دونوں نے اس ڈیوائس کے لیے متعدد اے آئی ماڈلز کو استعمال کیا تھا اور اب چیٹ جی پی ٹی 4 کو شاعری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس منفرد ڈیوائس کے لیے کریڈٹ کارڈ کے حجم کے Raspberry Pi کمپیوٹر کو استعمال کیا گیا ہے جو چھوٹا ہونے کے باوجود بہت زیادہ طاقتور ہے۔
یہ کمپیوٹر تصاویر کو کھینچتا ہے اور پھر ڈیوائس میں موجود الگورتھمز مناظر کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔