آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے چارج سنبھال لیا

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے چارج سنبھال لیا
کیپشن: IG Islamabad Ali Nasir Rizvi took charge

ایک نیوز:آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے چارج سنبھال لیا،پولیس لائنز آمد پر گارڈ آف آنرپیش،چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔یادگار شہدا پرحاضری بھی دی۔
سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے۔سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔

سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دیں۔