امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کراد ی

امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کراد ی
کیپشن: امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کراد ی

ایک نیوز :امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کروا دی۔

تفصیلات کےمطابق  امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ  قرارداد میں غزہ میں قیدیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد میں غزہ کے شہریوں کو تحفظ اور امداد پہنچانا ضروری قرار دیا گیا ہے، انتونی بلنکن نے کہاکہ امید کرتے ہیں تمام ممالک قرار داد کی حمایت کریں گے۔

قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل پرکام کیاجائے، بحیرہ احمرمیں جو ہورہا ہے وہ صرف امریکی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ایران پرامریکا دباؤ ڈال رہا ہےکہ وہ حوثیوں پراپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ حماس کو غزہ کی انسانی صورتحال کی پرواہ نہیں ورنہ وہ مذاکرات کے لیے مذید رعایتیں دیتے۔