پنجگورمیں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،دہشتگردہلاک،2زخمی

پنجگورمیں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،دہشتگردہلاک،2زخمی
کیپشن: Security forces operation in Panjgur, terrorist killed, 2 injured

ایک نیوز:پنجگورمیں سیکیورٹی فورسزکےآپریشن کےدوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیاجبکہ دوزخمی حالت میں گرفتارکرلئےگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےگزشتہ رات بلوچستان کےضلع پنجگورمیں خفیہ اطلاعات پرکارروائی کی،پنجگور میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ میں ایک دہشتگردلیاقت ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد زخمی  ہوگئےجن کوگرفتارکرلیاگیا،دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمدہوا،مارےجانےوالادہشتگردکئی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق علاقےمیں دہشت گردوں کاخاتمہ یقینی بنانےکیلئےآپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔