دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک دریافت

 دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک دریافت
کیپشن:  دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک دریافت

ویب ڈیسک: ایران میں ہزاروں سال قبل ہونٹوں کو رنگنے کا کام دینے والی لیپ اسٹک دریافت کرلی گئی ۔
آسان الفاظ میں ماہرین آثار قدیمہ نے جنوب مشرقی ایران میں لگ بھگ 4 ہزار سال پرانی لپ اسٹک دریافت کی ہے۔اس حوالے سے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ممکنہ طور پر اب تک دریافت ہونے والی دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک ہے۔
لپ اسٹک کے نمونے کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ 80 فیصد مواد گہرے سرخ رنگ فراہم کرنے والے منرلز جیسے hematite پر مبنی ہے ۔
منرلز کے ساتھ ساتھ اس میں سبزیوں اور دیگر نامیاتی اشیا سے بنا موم جیسا مواد بھی دریافت ہوا۔