رونالڈو کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کی زینت بن گیا

رونالڈو کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کی زینت بن گیا

ایک نیوز: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے 200 واں بین الااقوامی میچ کھیلنے کے ساتھ ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے یورو 2024 کے کوالیفائر میچ میں پرتگال کی نمائندگی کی اور سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ رونالڈو کو  یہ کارنامہ سر انجام دینے پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کیا گیا۔ اسٹار فٹبالر کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے قبل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر کرسیٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں یہاں اسوقت تک رہوں گا جب تک فٹبال فیڈریشن کے صدر اور کوچ کو یقین نہیں آتا کہ میں ٹیم کو فتح یاب کرسکتا ہوں، میں یہاں آناکبھی نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ یہ خواب ہے، میں اپنے خاندان، دوستوں اور پرتگالیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں‘‘۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 200 میچز میں 122 گولز کر رکھے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈو نے 2003 میں 18 سال کی عمر میں پرتگال کیلئے ڈیبیو کیا تھا۔ اس نے اپنی قومی ٹیم کے ساتھ 2016 کی یورپی چیمپئن شپ جیتی تھی۔ رونالڈو اِن دنوں سعودی کلب النصر کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ اس معاہدے کے بعد کئی نامور فٹبالرز نے بھی سعودی کلبز کا رخ کیا ہے۔