آئندہ ماہ ڈالر کےمقابلے میں روپے کی قدرمستحکم ہونا شروع ہوگی، مفتاح اسماعیل

Miftah Ismail Press Conference Regarding Currency & Economy
کیپشن: Miftah Ismail Press Conference
سورس: APP

ایک نیوز نیوز:وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈالر کو ہم روک نہیں سکتے، روپے کی نسبت ین اور یورو کی قدرزیادہ گری ہے تاہم آئندہ ماہ روپے کی قدرمستحکم ہونا شروع ہوگی۔

اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی بدولت معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے جو بھی قربانیاں دینی پڑی دیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے درآمدات کم کر کے برآمدات بڑھائیں، حکومت نے درآمدات میں خاطر خواہ کمی کی ہے، پچھلے مہینے 7.5 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

اس کی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے ۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے اسٹیٹ بینک کے نئے گورنرکا اعلان کردیں گے،کچھ دنوں میں ڈالر کی طلب کم ہوگی اور مارکیٹ فری رکھیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 60 دن کے پٹرول کا ذخیرہ موجود ہے، فرنس آئل اور ڈیزل کی حسب ضرورت امپورٹ ہورہی ہے جبکہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات سود مند ثابت ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ 2 بلیں بلین لیٹرز سے زائد ڈیزل ملک میں اسٹاک ہے جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے درآمدات میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جو مشکل قدم اٹھانے تھے وہ ہم نے اٹھائے ہیں اس وقت معیشت درست سمت میں چل رہی ہے۔