کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے؛ شیخ رشید کی پیشگوئی

کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے؛ شیخ رشید کی پیشگوئی

ایک نیوز نیوز:پی ٹی آئی رہنما  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معیشت قومی سلامتی کی حیثیت اختیار کررہی ہے۔ پاکستان اس نہج پر پہنچ سکتا ہے جسکو چلانے کے لیے کوئی پارٹی تیار نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مفتاح اسماعیل ہنس ہنس کر قیمیتں بڑھارہےہیں۔ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکےہیں۔ الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔ الیکشن نہیں کرائیں گے تو حالات خراب ہو جائیں گے۔ 30 اگست سےپہلےعام انتخابات کااعلان ہوجاناچاہیے۔ آصف زرداری اراکین کے خرید وفروخت کے ماہر ہیں۔ آصف زرداری نے ن لیگ کو دفن کردیا۔ مولانافضل الرحمان کبھی اپنی جیب سے پیسے نہیں لگاتے ہیں۔ راناثنااللہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔ حکومت کےتابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے۔

 شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ لاہورنےعمران خان کےامیدواروں کوجتوایا ہے۔ ہم پراتنےکیسزہوگئےکہ شایداب ہمیں ضمانت نہ ملے۔ عقل کےاندھےعمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 لگانےکی بات کرتےہیں۔ کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے۔ پرویز الہٰی نے کہا عمران خان کہے گا اسمبلی توڑ دو میں آدھے گھنٹے میں توڑ دوں گا۔ اگرکسی نےکل اسمبلی میں ہنگامہ کیاتوپھردیکھیں گے۔

اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ہے۔ امید ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق سپریم کورٹ دے گی۔ سپریم کورٹ سے مایوسی سے کہہ رہا ہوں ملکی حالات پر ازخودنوٹس لیں۔